اسلام آباد:
وفاقی آئینی عدالت میں خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔
محمد یوسف جاوید ایڈووکیٹ نے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر کی جس میں 11 اکتوبر 2026 کے ہنگامی حالت کے نوٹیفکیشن کو غیر قانونی، بدنیتی پر مبنی اور غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت جاری نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا ہے۔
درخواست میں وفاق، صدر پاکستان، گورنر خیبر پختونخوا، حکومت خیبر پختونخوا اور دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ہنگامی حالت کے غیر معمولی اختیارات آئین کے تابع ہیں اور ان کا عدالتی جائزہ لیا جا سکتا ہے، لہٰذا فریقین کو ایمرجنسی اور گورنر راج کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی ہدایت کی جائے۔