سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے عرفات منہاس کی تباہ کن بولنگ کی بدولت 87 رنز سے شکست دے دی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم 39 ویں اوور میں 215 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ عرفات منہاس نے 40 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
انگلینڈ کی جانب سے ٹام بینٹن 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دیگر بلے بازوں میں بین ڈکٹ 45، جو روٹ 33 ، سیم کرَن 27، وِل جیکس 19، جورڈن کوکس 18، گَس ایٹکنسن 7، کپتان ہیری برُوک 5، جیمی اوورٹن 1 اور عادل راش 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس نے 8.4 اوورز میں 40 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حارث رؤف نے 2 اور نسیم شاہ نے 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل انگلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے حسن نواز 79 رنز بنا کر نمایاں رہے۔عرفات منہاس 59، فہیم اشرف 39، سعد بیگ 35، بابر اعظم 34، سلمان آغا 16، صائم ایوب 8، نسیم شاہ 1 اور فخر زمان 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
کپتان شاہین شاہ آفریدی 10 اور حارث رؤف 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے سونی بیکر نے 3 اور گس ایٹکنسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جیمی اوورٹن، وِل جیکس، عادل راشد اور سیم کَن نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔