سندھ کابینہ نے میٹھا رام ہاسٹل کو سب جیل قرار دینے کی منظوری دیدی

میٹھا رام ہاسٹل میں کے ٹی سی حملوں کے مقدمات میں ملوث پانچ ملزمان کو رکھا جائے گا، سندھ کابینہ کو بریفنگ


اسٹاف رپورٹر October 20, 2026
(فوٹو : فائل)

کراچی:

سندھ کابینہ نے میٹھا رام ہاسٹل کو سب جیل قرار دینے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کراچی میں میٹھا رام ہاسٹل کو سب جیل قرار دینے کے نوٹی فکیشن کی بعد از اجرا منظوری دی گئی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کراچی کے پاکستان چوک کے قریب واقع میٹھا رام ہاسٹل کو سب جیل قرار دے دیا گیا، میٹھا رام ہاسٹل میں کے ٹی سی حملوں کے مقدمات میں مبینہ طور پر ملوث پانچ ملزمان کو رکھا جائے گا، ملزمان کی محفوظ تحویل یقینی بنانے کے لیے میٹھا رام ہاسٹل کو سب جیل قرار دیا گیا۔

محکمہ داخلہ نے اجلاس کو اپنی بریفنگ میں بتایا کہ آئی جی پولیس کی درخواست پر میٹھا رام ہاسٹل کو سب جیل قرار دینے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا، میٹھا رام ہاسٹل کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن 7 ستمبر 2026 کو جاری کیا گیا تھا۔

بعدازاں سندھ کابینہ نے میٹھا رام ہاسٹل کو سب جیل قرار دینے کے محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کی توثیق کردی۔