حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 21 اکتوبر 2026 کے لیے ہوگا


ضیغم نقوی October 20, 2026
فائل

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔

حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 53 پیسے کا اضافہ کردیا ہے، جس کے نتیجے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 389 روپے 80 پیسے ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی گئی تھی اور فی لیٹر قیمت 389 روپے 27 پیسے مقرر کی گئی تھی۔

پیٹرول مزید 88 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے، اس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 381 روپے 14 پیسے سے بڑھا کر 382 روپے دو پیسے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 21 اکتوبر 2026 کے لیے ہوگا۔