کراچی:
شہر قائد میں پورٹ قاسم پل کے نیچے ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔
خاتون کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفیہ کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 45 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔
تاہم لانڈھی ریلوے پولیس متوفیہ کی شناخت سمیت واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔