کراچی:
سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے کمرے کا پلستر گرنے سے دو خواتین اہلکار زخمی ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق سعیدآباد پولیس ٹریننگ سینٹر کی بیرک کے کمرے نمبر 33 کی چھت کا پلستر گرنے سے دو خواتین اہلکار زخمی ہوگئیں۔
پولیس حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں خواتین اہلکار معمولی زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں سے ڈاکٹرز نے ابتدائی طبی امداد کے بعد واپس بھیج دیا ۔