بلوچستان ایم ایم اے چیمپئن شپ اور این ایف ٹی 5 کوالیفائرز کے مقابلے اختتام پذیر

کھلاڑیوں کے درمیان مکوں، پنجوں اورشاندار داؤ پیچ کے سنسنی خیز مقابلوں نے شائقین کے دل جیت لیے


اسپورٹس ڈیسک October 21, 2026

کوئٹہ میں بلوچستان ایم ایم اے چیمپئن شپ اور این ایف ٹی 5 کوالیفائرز کے سنسنی خیز مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔

ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ بلوچستان ایم ایم اے چیمپئن شپ میں صوبے بھر سے باصلاحیت فائٹرز نے شرکت کی۔

چیمپئن شپ میں فائٹرزکے درمیان کانٹے دار مقابلے ہوئے،کھلاڑیوں نے اپنی مہارت اور صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

کھلاڑیوں کے درمیان مکوں، پنجوں اورشاندار داؤ پیچ کے سنسنی خیز مقابلوں نے شائقین کے دل جیت لیے۔

https://img.express.pk/media/videos/MMA.mp4

اس موقع پرفائٹرز نے قومی سطح پر بلوچستان کا نام روشن کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ایونٹ کا مقصد نیشنل فائٹ ٹورنامنٹ 5 کے لیے بلوچستان کے بہترین فائٹرز کا انتخاب کرنا تھا۔