سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں  میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 900 روپے فی تولہ سستا ہوگیا


اسٹاف رپورٹر October 21, 2026

کراچی:

سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج بدھ کے روز سونے کی قیمت میں 9 ڈالر فی اونس کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 120 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کی کمی ہوگئی، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4 لاکھ 34 ہزار 536 روپے فی تولہ کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح  مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 72 ہزار 544 روپے  ہو گئی۔

سونے کی قیمتوں کے ساتھ ہی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 27 روپے کی کمی سے 6 ہزار 207 روپے  اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 23 روپے کی کمی سے  5 ہزار 321 روپے کی سطح پر آگئی۔