واہگہ بارڈر پر ’اڑتا تیر‘ کی پروموشن: پاکستانیوں کا آیوشمان اور سارہ کو انوکھا جواب وائرل

دونوں اداکار اپنی نئی فلم ’اڑتا تیر‘ کی پروموشن کے لیے اٹاری واہگہ بارڈر پہنچے تھے


ویب ڈیسک October 22, 2026

بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ اور سارہ علی خان کی واہگہ بارڈر آمد کے دوران پاکستانی حدود میں معروف گلوکار عاطف اسلم کی قوالی ’تاجدارِ حرم‘ چلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

دونوں اداکار اپنی نئی فلم ’اڑتا تیر‘ کی پروموشن کے لیے اٹاری واہگہ بارڈر پہنچے تھے جہاں انہوں نے بیٹنگ ریٹریٹ کی تقریب میں شرکت کی۔

اس دوران مبینہ طور پر پاکستانی جانب سے لاؤڈ اسپیکرز پر عاطف اسلم کی مشہور قوالی ’تاجدارِ حرم‘ چلائی گئی، جس کی آواز بھارتی اداکاروں کی تشہیری سرگرمی کے دوران سنائی دیتی رہی۔

https://x.com/NDTVProfit/status/2112873773380809136?s=20

واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

User attachment

واضح رہے کہ دونوں اداکاروں کی فلم ’اڑتا تیر‘ 23 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے اور یہ ریلیز سے قبل ہی پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئی ہے۔ پاکستانی صارفین نے فلم کے مبینہ پاکستان مخالف موضوع پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے بالی ووڈ کو تنقید کا بھی نشانہ بنایا۔