امیتابھ بچن کی طبیعت ناساز، ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دے دیا

رواں ماہ امیتابھ بچن نے اپنے مشہور ٹی وی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے دوران گھٹنے پر چوٹ لگنے کا بھی انکشاف کیا تھا۔


ویب ڈیسک October 22, 2026

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنی صحت سے متعلق اہم اپ ڈیٹ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں چند روز آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 84 سالہ اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مداحوں کے لیے پیغام جاری کرتے ہوئے معذرت کی کہ وہ کچھ روز تک اپنے خیالات تحریر نہیں کر سکیں گے۔

 

امیتابھ بچن نے لکھا کہ وہ معافی چاہتے ہیں کیونکہ انہیں صحت یابی کے لیے چند دن آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

https://x.com/SrBachchan/status/2112839116429947221?s=20

واضح رہے کہ رواں ماہ امیتابھ بچن نے اپنے مشہور ٹی وی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے دوران گھٹنے پر چوٹ لگنے کا انکشاف کیا تھا۔

اداکار کے مطابق شو کی شوٹنگ کے دوران وہ پھسل کر گر گئے تھے، جس سے ان کا بایاں گھٹنا زخمی ہو گیا تھا۔ تاہم انہوں نے اس وقت مداحوں کو یقین دلایا تھا کہ چوٹ زیادہ سنگین نہیں ہے۔

اداکار نے اپنی حالیہ پوسٹ میں آرام کی ہدایت کی وجہ یا طبیعت سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔