’رشمیکا ایک سال تک شادی کے لیے مناتی رہی‘، وجے دیوراکونڈا کا انکشاف

یہ بیان سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا


ویب ڈیسک October 22, 2026

بالی ووڈ اداکارہ رشمیکا مندانا کے شوہر اور معروف اداکار وجے دیوراکونڈا کو شادی سے متعلق بیان دینے پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حال ہی میں معروف شو ’کافی ود کرن 9‘ کے نئے ایپی سوڈ کا ٹریلر سامنے آیا، جس میں وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے۔

شو کے دوران میزبان کرن جوہر نے سوال کیا کہ شادی کی پیشکش پہلے کس نے کی تھی؟ جس پر وجے دیوراکونڈا نے انکشاف کیا کہ رشمیکا نے انہیں تقریباً 100 مرتبہ شادی کے لیے کہا تھا، جبکہ اداکارہ نے اعتراف کیا کہ وہ ایک سال تک شادی کی بات کرتی رہی تھیں۔

https://www.instagram.com/reels/Deq3M7uiS9J/

یہ بیان سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ وجے نے سب کے سامنے اپنی اہلیہ کو شرمندہ کر دیا، جبکہ دوسرے نے سوال اٹھایا کہ کیا شادی کے لیے بار بار کہنا کوئی فخر کی بات ہے؟

واضح رہے کہ دونوں اداکار رواں سال فروری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔