پی ائی اے نے نئے یونیفارم ڈیزائن کےلیے ملک کے معروف ڈیزائنر کا انتخاب کرلیا 

پی ائی اے نے گزشتہ ماہ ملک کے تمام معروف فیشن ڈیزائنرز پی ائی اے کے نئے یونیفارم ڈیزائن کرنے کیلئے مدعو کیا تھا


ویب ڈیسک October 22, 2026

پی ائی اے نے اپنے نئے یونیفارم ڈیزائن کیلئے معروف ڈیزائنر حسن شہریار یاسین کا انتخاب کرلیا۔

ترجمان نے کہا کہ پی ائی اے نے گزشتہ ماہ کراچی میں ملک کے تمام معروف فیشن ڈیزائنرز پی ائی اے کے نئے یونیفارم ڈیزائن کرنے کیلئے مدعو کیا تھا۔

ڈیزائنز کا انتخاب پیش کردہ ڈیزائنز کی جدت، اعلی معیار اور پی ائی اے اور پاکستان کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے پر کیا گیا، حسن شہریار یاسین کے ڈیزائن کردہ یونیفارمز کی رونمائی پی آئی اے کے نئے جہاز بوئنگ 787 کی پہلی پرواز کے موقع پر کیا جائے گا۔

پہلی پرواز 31 اکتوبر کو لندن سے اسلام آباد کے لیے پرواز بھرے گی جس پر نئے یونیفارم میں ملبوس عملہ مسافروں کو خوش آمدید کہے گا،  پی ائی اے کی نئے انتظامیہ مسافروں کو خدمت کے اعلی ترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ 

اس میں جدید ترین اور انٹرٹینمنٹ سے لیس جہازوں کی شمولیٹ، بیڑے میں پہلے سے شامل جہازوں کی نئی نشستیں اور کیبن، نئے عملے، اور نئے کھانے کی مینو شامل ہیں، نئے یونفارمز پی ائی اے کی تبدیلی اور جدت کی طرف اہم سنگ میل ہے۔