سعودی عرب کے شہر دمام کے ایئرپورٹ پر حملے میں بھارتی شہری سمیت دو افراد ہلاک جبکہ دو بھارتی شہری زخمی ہو گئے ہیں۔
ریاض میں بھارتی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔
بھارتی سفارت خانے کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک بھارتی شہری بھی شامل ہے، جبکہ دو دیگر بھارتی شہری زخمی ہوئے ہیں۔
سفارت خانے نے کہا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات معلوم کی جا رہی ہیں اور متاثرہ خاندانوں سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔
بیان میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے، جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔
https://x.com/IndianEmbRiyadh/status/2113166886003220569?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E2113166886003220569%7Ctwgr%5E2ace1f25839905c07b0d64b73181acb73ec4d42b%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawn.com%2Flive%2Firan-israel-war
تاحال دستیاب معلومات میں حملے کی مکمل نوعیت، ذمہ داری قبول کرنے والے فریق اور متاثرین کی شناخت سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
دوسری جانب سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ کنگ فہد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کو بحال کردیا گیا ہے۔