امریکا: شوہر نے سکون سے فٹبال میچ دیکھنے کیلئے بیوی کو کرسی سے باندھ دیا

خاتون کے دونوں بازوؤں پر نشانات اور ٹیپ کے آثار بھی پائے گئے۔


ویب ڈیسک October 22, 2026

امریکا میں فٹبال میچ دیکھنے کے شوق میں 64 سالہ شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو ٹیپ کی مدد سے کرسی سے باندھ دیا، جس پر پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا میں ٹیری وارڈ نامی شخص پر الزام ہے کہ اس نے اتوار کی رات اپنی بیوی کو گھر کے تہہ خانے میں کرسی سے باندھ دیا تاکہ وہ سکون سے فٹبال میچ دیکھ سکے۔

پولیس کو دیے گئے بیان میں خاتون نے بتایا کہ شوہر نے ٹیپ کی مدد سے انہیں کرسی کے ساتھ باندھ کر چھوڑ دیا تھا، جہاں وہ تقریباً 45 منٹ تک بیٹھی رہیں۔

Terry Ward

رپورٹ کے مطابق خاتون کے دونوں بازوؤں پر نشانات اور ٹیپ کے آثار بھی پائے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو باندھنے اور وہاں چھوڑنے کا اعتراف بھی کیا۔ 64 سالہ شخص کے خلاف اغوا اور اہل خانہ پر تشدد کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جبکہ اسے 10 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ملزم آخر کون سا فٹبال میچ دیکھ رہا تھا، جس کے لیے اس نے اپنی بیوی کو کرسی سے باندھنے جیسا قدم اٹھایا۔