لاہور:
مغل پورہ میں 10 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بچی دکان سے چیز لینے گئی تو محلے دار نے نازیبا حرکات کیں، اطلاع ملتے ہی مغل پورہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شریف اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کے لیے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ایس پی منزہ کرامت نے کہا ہے کہ بچوں کو تشدد اور جنسی درندگی کا نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔.