فیصل آباد، جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے سعودی ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

ملزم جعلی دستاویزات فراہم کر کے رقم برانچ لیس بینکنگ اکاؤنٹس میں منتقل کرواتا تھا


ویب ڈیسک October 22, 2026

این سی سی آئی اے فیصل آباد کی بڑی کارروائی میں جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے سعودی ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار ہوگیا ہے.

ملزم کے خلاف مقدمہ درج،ملزم جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ کے ذریعے سعودی عرب کے ویزوں کا جھانسہ دے کر شہریوں سے فراڈ کرتا تھا.

ملزم جعلی دستاویزات فراہم کر کے رقم برانچ لیس بینکنگ اکاؤنٹس میں منتقل کرواتا تھا، کارروائی کے دوران 2 موبائل فونز، 10 جعلی سمز، ایزی پیسہ اکاؤنٹ اور Alleged Merchant اکاؤنٹ برآمد.

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو فراڈ کیلئے استعمال کرنیوالے،شہریوں کو بیرون ملک ملازمت اور ویزوں کا جھانسہ دے کر لوٹنے والوں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی.

ڈائریکٹر جنرل سید علی ناصر رضوی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ویزہ آفرز کی تصدیق کیے بغیر کسی کو رقم منتقل نہ کریں، کسی بھی مشکوک اکاؤنٹ کی اطلاع فوری طور پر این سی سی آئی اے کو دیں.