پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران مزید اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں مجموعی حجم 26 ارب 83 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 21 ارب 48 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے 5 ارب 34 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ 16 اکتوبر 2026 کو پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 26 ارب 83 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔