دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقا نے ناسازگار موسم اور آسٹریلیا کو شکست دے دی

آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نے 121 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی لیکن ٹیم کو اننگز کی شکست سے نہ بچا سکے


اسپورٹس ڈیسک October 23, 2026

جنوبی افریقا نے سینٹ جارجز پارک میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے آسٹریلیا کو ایک اننگز اور 31 رنز سے شکست دے دی۔

اس کامیابی کے ساتھ میزبان ٹیم نے تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے جس کا فیصلہ کن ٹیسٹ منگل سے کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

پہلے روز سے خراب موسم سے متاثرہ میچ کے پانچویں روز صبح کا سیشن بھی بارش سے متاثر ہوا تاہم جنوبی افریقی بولرز نے چائے کے وقفے کے بعد آسٹریلیا کی دوسری اننگز 295 رنز پر سمیٹ دی۔

آسٹریلیا نے دن کا آغاز 156 رنز پر 4 وکٹوں کے نقصان سے کیا تھا۔

مہمان ٹیم کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نے 121 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی لیکن ویاں مولڈر کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

مولڈر نے دوسری اننگز میں تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ کگیسو ربادا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں کپتان ٹیمبا باووما کے 179 اور مارکو جینسن کے 85 رنز کی بدولت 425 رنز بنائے تھے۔

اس کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 99 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم گزشتہ ٹیسٹ کے مقابلے میں اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے میں ناکام رہی۔