علی ظفر اور حمائمہ ملک پاکستانی کرائم سیریز میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

اطلاعات کے مطابق اس بڑے بجٹ کی کرائم سیریز کی ہدایت کاری انس علی کریں گے


ویب ڈیسک October 23, 2026

پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر جلد ایک نئی کرائم سیریز کے ذریعے اداکاری کی دنیا میں واپسی کرنے جا رہے ہیں۔

اپنی گلوکاری اور منفرد انداز کے باعث شہرت حاصل کرنے والے علی ظفر بالی ووڈ میں بھی کامیابیاں سمیٹ چکے ہیں جبکہ پاکستانی سینما میں بھی ان کی فلموں کو خاصی پذیرائی ملی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس بڑے بجٹ کی کرائم سیریز کی ہدایت کاری انس علی کریں گے۔

اس منصوبے میں علی ظفر کے ساتھ حمائمہ ملک، فیروز خان اور سونیا حسین بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

حمائمہ ملک بھی کچھ عرصے کے وقفے کے بعد اسکرین پر واپسی کر رہی ہیں۔

علی ظفر کے مداح طویل عرصے سے انہیں پاکستانی ڈراموں اور سیریز میں دیکھنے کے خواہش مند تھے۔

اگرچہ وہ پہلے سجل علی اور بلال عباس خان کے ڈرامے ’لہو‘ کا حصہ بننے پر آمادہ ہوئے تھے تاہم بعد میں اس منصوبے سے الگ ہوگئے تھے۔

اب یہ سیریز ان کی پاکستانی سیریز میں اداکاری کا اہم آغاز ثابت ہوگی۔