پی ٹی آئی رہنما سینیٹر مشعال یوسفزئی نے پارٹی گروپس چھوڑ دیے، پچھلے چند دنوں سے مشعال یوسفزائی کی جانب سے پارٹی قیادت پر تنقید بھی کی جا رہی تھی۔
ذرائع نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کی جانب سے مشعال یوسفزائی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی بھی ہدایت کی گئی تھی۔
اس حوالے سے مشعال یوسفزائی نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ میں نے پارٹی گروپس خود چھوڑے ہیں، لانگ مارچ کی ناکامی پر فیکٹ فائینڈنگ کمیٹی بھی نہیں بنا رہے، بانی چئیرمین کی بہنیں جیل میں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بشری بی بی بھی جیل میں ہیں، ان کی رہائی کے لئے کوئی لائحہ عمل نہیں بنایا جا رہا، بانی چئیرمین سے ملاقات نہیں ہو پا رہی، پارٹی قیادت کو چاہئے کہ جلد ہی کوئی لائحہ عمل بنائے۔