واٹس ایپ بزنس کے اکاؤنٹس بڑی تعداد میں ہیک ہورہے ہیں، این سی سی آئی اے نے خبردار کردیا

واٹس ایپ،انسٹا اوردیگر سماجی رابطوں  39 اکاونٹ 15 روز کے دوران ری کور کیے گئے، ڈیٹی ڈائریکٹر کراچی زون


آفتاب خان October 23, 2026

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے انکشاف کیا ہے کہ واٹس ایپ بزنس کے اکاؤنٹس بڑی تعداد میں ہیک ہورہے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹرنیشنل سائبرکرائم ایجنسی کراچی زون شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ شہریوں کے واٹس ایپ،انسٹا اوردیگر سماجی رابطوں  39 اکاونٹ 15 روز کے دوران ری کور کیے گئے جبکہ 95 اکاونٹس کو بلاک کیا گیا ہے جوکہ شہریوں کا مالی نقصان پہنچانے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ 38 اکاونٹس جوکہ خواتین کو فیک آئی ڈی سے ہراساں کررہے تھے ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔

این سی سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ آج کل واٹس ایپ بزنس پر لوگوں کے اکاونٹس بڑی تعداد میں ہیک ہورہے ہیں۔ انہوں نے صارفین کو بہت زیادہ احتیاط کا مشورہ بھی دیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ کل رات این سی سی آئی اے نے ایک اطلاع موصول ہونے پرچھاپہ مارا جہاں پہلی مرتبہ اپنی نوعیت کا کیس دیکھا کہ کم عمر بچوں کو پورن انگیج کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ جرمنی اور برطانیہ کے لوگ تھے جو کہ اس گھناؤنے کام کے پیچھے تھے اور پپٹ پورن ویڈیوز بنانے پر 100 ڈالرز ملتے جبکہ بچوں کے حصے میں 6 ہزار روپے آتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اس ڈارک ویب میں 42 ملزمان کی گرفتاری ہوئی جن میں 12 کم عمر شہری ہیں جبکہ  مرکزی کردار فدا شامل ہے جو کہ 3 کمپنیاں چلارہا تھا اور ڈارک روم میں ریڈ رومز بنائے گئے تھے جہاں سے بچوں کو ٹاسک دیا جاتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پوری دنیا میں اس طرح کے ڈارک روم موجود ہیں، اس سے قبل بھی کراچی میں ایک بچے کا سراغ لگایا جوکہ انتقام کا طریقہ ڈھونڈ رہا تھا جبکہ حال میں 14 سال کی ایک بچی کا سراغ لگایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مخالف عناصر کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں، حمزہ نامی ملزم کو اینٹی اسٹیٹ الزامات پر گزشتہ روز گرفتار کیا گیا ہے۔