کراچی:
گڈاپ سٹی پولیس نے گدھوں کو منتقل کرنے کی آڑ میں چھالیہ کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔
پولیس کے مطابق سپر ہائی وے کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس نے سوزوکی پک اپ کو روک کر شک کی بنیاد پر سوزوکی پک کی تلاشی کے دوران عقبی حصے کے فرش کے نیچے مہارت سے چھپائی گئی 150 کلو چھالیہ برآمد کرلیا۔
پولیس نے ڈرائیور نواز کو گرفتار کرلیا جس نے پولیس کو جھانسہ دینے کے لیے سوزوکی پک اپ میں 2 گدھوں کو بھی لوڈ کیا ہوا تھا جبکہ چھالیہ کو کراچی سے حیدر آباد لیجا رہا تھا۔
پولیس نے سوزوکی پک اپ کو اسگل شدہ چھالیہ اور 2 گدھوں سمیت قبضے میں لیکر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جارہی ہے۔