ہری پور میں کار اور ڈمپر میں خوفناک تصادم، 4 نوجوان جاں بحق

حادثے میں جاں بحق نوجوانوں کی شناخت عمر مہتاب، شامیر جاوید، سیف الرحمن اور شاہ جی کے ناموں سے ہوئی ہے


ویب ڈیسک October 24, 2026

ہری پور میں جی ٹی روڈ پر تھانہ سرائے صالح کی حدود میں کار اور ڈمپر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

 ریسکیو حکام کے مطابق نوجوان ایبٹ آباد میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد ہری پور واپس آرہے تھے کہ سرائے صالح کے قریب حادثے کا شکار ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کا تعلق ہری پور کے علاقے درویش سے تھا۔ ان کی لاشیں ٹراما سینٹر منتقل کردی گئی ہیں۔

حادثے میں جاں بحق نوجوانوں کی شناخت عمر مہتاب، شامیر جاوید، سیف الرحمن اور شاہ جی کے ناموں سے ہوئی ہے۔