افغانستان کی کام ائیرلائن نے پاکستان کے لیے پروازوں میں اضافہ کا اعلان کردیا۔
ایئرلائن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کام ائیر یکم نومبر سے افغانستان سے پاکستان کے درمیان ہفتہ وار7 پروازیں چلائے گی۔
یکم نومبر سے کابل اور اسلام آباد کے درمیان روزانہ ایک پرواز آپریٹ ہوگی۔ اس کے علاوہ ایئرلائن نے کابل سے پاکستان کے روٹ پرنومبرسے پروازوں کا نیا شیڈول جاری کردیا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کام ایئر کی جانب سے کابل، اسلام آباد روٹ پر پروازوں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ مسافروں کی طلب کو دیکھتےہوئے کیا گیا ہے۔