پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر کی فیفا صدر سے ملاقات، دوبارہ انتخاب کے لیے نیک خواہشات

پی ایف ایف کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے مؤقف سے مکمل اتفاق رکھتی ہے


ویب ڈیسک October 24, 2026

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر سید محسن گیلانی نے ٹوکیو میں ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کی غیر معمولی کانگریس کے بعد فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو سے ملاقات کی اور انہیں نیک خواہشات پیش کیں۔

محسن گیلانی نے فیفا کی صدارت کے لیے ایک اور مدت حاصل کرنے کے خواہشمند جیانی انفینٹینو کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

پی ایف ایف کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے مؤقف سے مکمل اتفاق رکھتی ہے اور ایشیائی فٹبال میں اتحاد برقرار رکھنے کے لیے اے ایف سی کے ساتھ کھڑی ہے۔

 انہوں نے ایشیائی فٹبال کے مشترکہ اور خوشحال مستقبل کے لیے بھی اے ایف سی کے ساتھ ہم آہنگی پر زور دیا۔