کراچی:
سپر ہائی وے پر جمالی پل کے قریب تیز رفتار ٹرک نے کار کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ مبینہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ٹکر لگنے کے بعد کار بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کار میں سوار افراد پکنک منا کر واپس آ رہے تھے۔
حادثے میں 4 نوجوان شدید زخمی بھی ہوئے، جبک ہ شہزور ٹرک کا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ زخمیوں کے نام عبداللہ، احمد، بلال اور عبدالرحمن بتائے جاتے ہیں۔
ریسکیو ٹیم نے کار میں سوار جاں بحق ہونے والے 19 سالہ محمد سفیان ولد محمد یاسر کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
حادثے میں جاں بجق متوفی نوجوان ملیرگلفشاں سوسائٹی کا رہائشی اورپی آئی اے میں اپرنٹس شپ کررہا تھا۔
سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانے کے ڈیوٹی افسر نے بتایا کہ 10 دوست 2 گاڑیوں میں پکنک منانے کے لیے فارم ہاؤس گئے تھے اور واپسی پر ان میں سے ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوئی۔