طالبان رجیم کی پالیسیاں افغانستان کی تاریخی و ثقافتی شناخت کیلیے بھی خطرہ

طالبان رجیم نے ثقافتی روایات، فنون اورعوامی اجتماعات پر پابندیاں عائد کی ہیں


ویب ڈیسک October 25, 2026

اقوام متحدہ میں افغان نمائندہ نصیراحمد فائق نے طالبان رجیم کی ثقافتی پابندیوں اورامتیازی پالیسیوں کو آشکارکردیا.

اقوام متحدہ میں افغان نمائندہ نصیراحمد فائق نےاقوام متحدہ کےاجلاس میں کہا کہ طالبان کی ثقافت،زبان اور تعلیم پر پابندیاں افغان عوام کی تاریخی و ثقافتی شناخت اور تنوع کیلیے سنگین خطرہ بن گئی ہیں.

ثقافتی حقوق انسانی حقوق کابنیادی حصہ ہیں، طالبان رجیم کوافغان معاشرے پراپنامخصوص نظریہ مسلط کرنےکاحق نہیں.

طالبان رجیم نے ثقافتی روایات، فنون اورعوامی اجتماعات پر پابندیاں عائد کی ہیں.

طالبان رجیم میں جہادی مدارس کے پھیلاؤسےانتہا پسندی کے فروغ اورجامع تعلیم کی تباہی کاخدشہ ہے.