آگمنٹن، ویلوسیف، نو اسپا فورٹ، میوکین، بریکسن اور لیکسوبرون کے نمونے جعلی نکلے.
ادویات کے نمونوں میں مطلوبہ فعال اجزا کی شناخت نہیں ہوسکی ہے جبکہ آگمنٹن 625 ملی گرام ٹیبلٹ میں اموکسی سلین اور کلاوولینک ایسڈ موجود نہیں.
ویلوسیف 500 ملی گرام کیپسول میں سیفراڈین، نو اسپا فورٹ 80 ملی گرام ٹیبلٹ میں ڈروٹاوی ہائیڈروکلورائیڈ، میوکین سسپنشن میں تینوں مطلوبہ فعال اجزا اور بریکسن ٹیبلٹ کے نمونے میں پیروکسیکام کی شناخت نہیں ہوسکی.
اسی طرح لیکسوبرون لیکوئڈ کے دو مختلف بیچز کے نمونے بھی جعلی نکلے.
سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ڈائریکٹر سید عدنان رضوی کا کہنا تھا کہ ادویات کو ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت جعلی قرار دیا گیا، ادویات کی رپورٹس ڈرگ انسپکٹر اور سندھ کوالٹی کنٹرول بورڈ کو بھجوا دیں.