انسانیت سوز جرم، سگا باپ بچوں کی نازیبا ویڈیو بیچنے میں ملوث، جانوروں سے بدسلوکی کے مناظر بھی شامل

ملزم  اپنے 5 سالہ بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر ٹیلی گرام کے خفیہ گروپس میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے فروخت میں ملوث تھا


نعیم اصغر October 25, 2026

این سی سی آئی اے اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنوگرافی کا بین الاقوامی نیٹ ورک بے نقاب کردیا جب کہ بےغیرت باپ اپنے سگے بچوں کی نازیبا ویڈیوز آن لائن بیچنے کے جرم میں پکڑا گیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے اسلام آباد شعیب خان نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم  اپنے 4 سے 5 سالہ معصوم بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر ٹیلی گرام کے خفیہ گروپس میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے فروخت میں ملوث تھا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے نے کہا ویڈیوز میں جانوروں سے بدسلوکی کے ہوشربا مناظر بھی شامل تھے،  دوسرے کیس میں ہراسمنٹ سے تنگ بچی نے خودکشی کی کوشش کی، ملزم 2 سے 3 سال سے بلیک میل کر رہا تھا، شکایت پر گرفتار کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران اسلام آباد، ملتان اور جنوبی پنجاب سے اہم لنکس اور شواہد برآمد ہوئے ہیں، برآمد شدہ ڈیوائسز کو مزید فرانزک تجزیہ کے لیے سیل کر دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر این سی سی آئی اے نے کہا کہ خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے، شہری اپنا ون ٹائم پاس ورڈ، بینک اکاؤنٹ یا ذاتی معلومات کسی سے شیئر نہ کریں اور فیک ویب سائٹس پر موجود جعلی نمبرز سے ہوشیار رہیں۔