مصر کے کھلاڑیوں نے اپ سیٹ فتوحات  پاکر انٹرنیشنل اسکواش کا میلہ لوٹ لیا

کریک کلب پر منعقدہ چیمپین شپ کی فائنل اور اختتامی تقریب میں سندھ کے وزیر محنت سعید غنی مہمان خصوصی تھے


زبیر نذیر خان October 25, 2026

کراچی:

مصر کے کھلاڑیوں نے اپ سیٹ فتوحات  پاکر انٹرنیشنل اسکواش کا میلہ لوٹ لیا، سیڈ 2 کریم الحمامے نے ٹاپ سیڈ  انگلینڈ کے کرٹس ملک اور سیڈ4 راون العرابی  نے سیڈ 2امینہ الریانہ کو مات دے کر مینز اور ویمن ایونٹس جیت لیے۔

کریک کلب پر منعقدہ چیمپین شپ کی فائنل اور اختتامی تقریب میں سندھ کے وزیر محنت سعید غنی مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈی ایچ اے بکرا ہے کے ایڈمنسٹریٹر بریگیڈیئر  امیر نواز خان مہمان اعزازی تھے، تقریب میں اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان اور دیگر بھی موجود تھے۔

82 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کی چیمپین شپ کے مینز سنگلز فائنل میں  انجری کا شکار عالمی نمبر 49 کریم الحمامے نے  48 منٹ کی جدوجہد کے بعد عالمی نمبر25 کرٹس ملک کو 0-3 سے شکست دے کر ایونٹ اپنے نام کیا۔

کریم نے پہلا گیم 6-11،دوسرا گیم10-12 اور تیسرا گیم 3-11 سے جیت کر ٹرافی اپنے نام کی، سیڈ2عالمی نمبر 44مصر کی امینہ الریحانے نے ہموطن سیڈ 4  اور  عالمی نمبر 47 راون  العرابی کو 0-3 سے ہرا کر اپ سیٹ مات دی اور 41ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کا ویمن ایونٹ اپنے نام کرلیا۔

 فاتح کھلاڑی نے پہلا گیم 6-11 سے جیتنے کے بعد دوسرے گیم میں 8-11 سے کامیابی پائی اور تیسرے گیم میں 5۔11سے فتح پاکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، راون نے وننگ ٹرافی کے ساتھ 5ہزار 425ڈالرز کی انعامی رقم بھی حاصل کی، آخر میں مہمان خصوصی نے انعامات تقسیم کیے۔.