قابض طالبان رجیم کے خلاف پےدر پے حملوں نے اس کے نام نہاد امن و امان کے دعوؤں کی دھجیاں اڑا دیں.
طالبان مخالف مسلح گروپ افغان فریڈم فرنٹ نےایکس پردعویٰ کیا کہ؛
بگرام ملٹری ایئرفیلڈ میں طالبان کے فوجی مراکز اور تربیتی کیمپوں پر راکٹ حملے کیے گئےہیں.
انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مربوط کارروائی میں طالبان رجیم کو جانی و مالی نقصان پہنچا ، بگرام ایئرفیلڈ پرراکٹ حملے میں 10 سے زائد طالبان اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے.
افغان جریدے کابل ناو کے مطابق افغان فریڈم فرنٹ نے متعدد حملوں کی ذمہ داری قبول کی، جن میں سینکڑوں طالبان اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ بھی کیا گیا.