فولڈ ایبل آئی فون سے متعلق بری خبر، صارفین کی جانب سے آرڈرز منسوخ

گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فون کی ری سیل قیمت میں بھی رواں ماہ کے آغاز کے مقابلے میں نمایاں کمی ہوئی ہے


ویب ڈیسک October 27, 2026

ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون آئی فون ڈوو کی چین میں فروخت شروع ہونے کے صرف تین دن بعد ہی بعض سیلز چینلز پر قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

گلوبل ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق متعدد صارفین کی جانب سے آرڈرز منسوخ کیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں جبکہ فون کی ری سیل قیمت میں بھی رواں ماہ کے آغاز کے مقابلے میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

چین میں آئی فون ڈوو کے 256 جی بی ورژن کی آفیشل قیمت 15 ہزار 999 یوان (یعنی تقریباً 2399 ڈالر) مقرر کی گئی تھی، جو اسے ایپل کا اب تک کا مہنگا ترین آئی فون بناتی ہے۔

تاہم، بعض صارفین آن لائن پلیٹ فارمز کی سبسڈی کے ذریعے یہی ماڈل 15 ہزار 499 یوان میں خریدنے میں کامیاب رہے۔

فون کو چینی سوشل میڈیا پر مبینہ معیار کے مسائل پر بھی تنقید کا سامنا ہے۔ بعض صارفین نے اسکرین یا قبضے میں دراڑیں پڑنے، بڑی اسکرین پر ایپس میں سیاہ پٹیاں دکھائی دینے اور مرمت کے بھاری اخراجات کی شکایات کی ہیں۔

اگرچہ ایپل کی ویب سائٹ پر بعض آرڈرز کی ڈیلیوری جنوری 2027 تک متوقع تھی، لیکن کچھ ڈسٹری بیوٹرز فون کو آفیشل قیمت سے کم پر فروخت کر رہے ہیں۔