آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان

ایشین گیمز میں برونز میڈل جیتنے والی پاکستان ٹیم کی 12 کھلاڑیوں نے اسکواڈ میں جگہ برقرار رکھی ہے


محمد یوسف انجم October 27, 2026

آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں منیبہ علی پاکستان ویمنز ٹیم کی قیادت کریں گی جبکہ عائشہ ظفر نائب کپتان ہوں گی۔

ایشین گیمز میں برونز میڈل جیتنے والی پاکستان ٹیم کی 12 کھلاڑیوں نے اسکواڈ میں جگہ برقرار رکھی ہے۔

اسکواڈ میں ایمان نصیر، ایمان فاطمہ، صدف شمس، سائرہ جبین، شوال ذوالفقار، نشرہ سندھو، مومنہ ریاست، طوبیٰ حسن، ام ہانی، وحیدہ اختر اور تسمیہ رباب بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

دس ٹیموں پر مشتمل آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی 12 سے 25 نومبر تک متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان کے ساتھ گروپ بی میں بنگلادیش، تھائی لینڈ، نیدرلینڈز اور زمبابوے کو رکھا گیا ہے۔

گروپ اے میں سری لنکا، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، پاپوا نیو گنی اور میزبان متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

گروپ اسٹیج میں ہر ٹیم چار میچز کھیلے گی۔

ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کو سپر سکس کا نام دیا گیا ہے، ہر گروپ کی ٹاپ تین ٹیمیں سپر سکس راؤنڈ میں تین تین میچز کھیلیں گی۔

سپر سکس راؤنڈ کی ٹاپ دو ٹیمیں 26 نومبر کو فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔

پاکستان ویمنز ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 7 سے 9 نومبر تک لاہور میں منعقد ہوگا۔