نماز کی پابندی سے زندگی میں ذہنی سکون ملا، ہمایوں سعید

انہوں نے کہا کہ نماز کی پابندی نے انہیں اندرونی سکون دیا ہے۔


ویب ڈیسک October 27, 2026

پاکستان کے معروف اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید نے اپنی زندگی میں آنے والی مثبت تبدیلی کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ باقاعدگی سے نماز پڑھنے سے انہیں ذہنی سکون حاصل ہوا ہے۔

ہمایوں سعید نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے شوبز کیریئر، ذاتی زندگی اور روحانی سفر سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

اداکار نے بتایا کہ گزشتہ کئی برسوں سے وہ بھی دیگر لوگوں کی طرح کام، کامیابی اور آگے بڑھنے کی مسلسل دوڑ میں مصروف تھے، جس کے باعث زندگی میں مقابلے کا احساس موجود رہتا تھا۔

Humayun Saeed Reveals How Namaz Changed His Life

تاہم اب انہوں نے باقاعدگی سے نماز ادا کرنا شروع کر دی ہے، جس سے ان کی سوچ اور زندگی میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ نماز کی پابندی نے انہیں اندرونی سکون دیا ہے اور اب وہ پہلے کی طرح کسی مقابلے یا پریشانی کا دباؤ محسوس نہیں کرتے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ وہ اپنی موجودہ زندگی سے مطمئن اور خوش ہیں اور خود کو پہلے سے زیادہ پرسکون محسوس کرتے ہیں۔