ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ریاست مخالف مواد سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے متعلق مقدمے میں ملزم اقرار الحسن کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ریاست مخالف مواد سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے متعلق مقدمے میں ملزم اقرار الحسن کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے کسی دہشتگردی کو پروموٹ نہیں کیا۔
ملزم نے کسی کالعدم تنظیم کو گلوریفائی نہیں کیا۔ مقدمے میں لگائی جانے والی دفعات کوالیفائی نہیں کرتیں۔ ملزم اقرار الحسن نے فقط گورنر راج پر بات کی تھی۔ عدالت نے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ درخواست ضمانت پر فیصلہ آج سنایا جائیگا۔
ملزم کی درخواست ضمانت جوڈیشل مجسٹریٹ نے مسترد کردی تھی۔ ملزم اقرار الحسن عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔