لاہور:
تھانہ باٹا پور پولیس نے بیوی کے قتل میں ملوث اشتہاری مجرم شوہر کو گرفتار کرلیا۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ باٹا پور محمد صدیق کے مطابق اشتہاری مجرم نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں اپنی بیوی ایشا کوکیبل کی تار سے گلا دبا کر قتل کیا تھا جس کے بعد سے وہ روپوش تھا۔
پولیس حکام نے کہا کہ اشتہاری مجرم کو پیشہ وارانہ مہارت اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کوقتل کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔