لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی بہنوں کی نظر بندی میں توسیع کے خلاف درخواست دائر

سات اکتوبر کو نظر بندی کا نوٹی فکیشن غیر قانونی طور پر جاری کیا گیا، عدالت اسے کالعدم قرار دے، درخواست گزار


کورٹ رپورٹر October 28, 2026

لاہور:

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی نظر بندی میں توسیع کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست شاہ ریز اور سکینہ نیازی نے اپنے وکیل رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے جس میں ہوم سیکرٹری، ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 30 روزہ نظربندی مکمل ہونے کے بعد سات اکتوبر کو ڈپٹی کمشنر نے توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کیا، سات اکتوبر کو نظر بندی کا نوٹی فکیشن غیر قانونی طور پر جاری کیا گیا، تین بہنوں کی درخواست گزار کی فیملی اور وکیل سے ملاقات بھی نہیں کروائی گی۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت سات اکتوبر کے نظر بندی کے نوٹی فکیشن کو غیر قانونی قرار دینے کا حکم دے۔