امریکی ریاست الاسکا میں ایک ریچھ نے گاڑی میں گھس کر ایسی تباہی مچائی کہ مالک بھی گاڑی کی حالت دیکھ کر حیران رہ گیا۔
یہ دلچسپ واقعہ الاسکا کے شہر جونو میں پیش آیا جہاں ایک کالا ریچھ رات کے وقت کھڑی گاڑی کا دروازہ کھول کر اندر داخل ہو گیا۔
تاہم دروازہ بند ہونے کے بعد ریچھ گاڑی میں ہی پھنس گیا اور باہر نکلنے کی کوشش میں اندرونی حصے کو بری طرح تباہ کر ڈالا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور رسی کی مدد سے گاڑی کا دروازہ کھول کر ریچھ کو آزاد کرایا۔
گاڑی کے مالک مائیکل ولسن کے مطابق ریچھ نے نہ صرف گاڑی کی سیٹوں اور اندرونی حصوں کو نقصان پہنچایا بلکہ اندر گندگی بھی پھیلا دی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ریچھ نے اسی رات تین گاڑیوں میں گھسنے کی کوشش کی تھی، تاہم پھنسنے کی نوبت صرف اسی گاڑی میں آئی۔
واقعے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر سامنے آگئیں۔