پینٹاگون نے چین کے انتہائی خفیہ خلائی جہاز کی تصویر جاری کردی

امریکی دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی کی رپورٹ میں چین کے خلائی ہتھیاروں کی تیاری کی تفصیلات دی گئی ہیں


ویب ڈیسک October 28, 2026

پینٹاگون نے خلائی خطرات سے متعلق ایک نئی رپورٹ میں چین کے انتہائی خفیہ خلائی جہاز شین لونگ کی مکمل ریزولوشن والی تصویر جاری کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کمپنی وینٹور کی جانب سے حاصل کی گئی تصویر میں بغیر پائلٹ کے اس پروں والے خلائی جہاز کی ساخت امریکی اسپیس فورس کے ایکس-37 بی سے ملتی جلتی ہے۔ اس میں سیٹلائٹس کو خلا میں تعینات کرنے کے لیے کارگو بے کے دروازے بھی موجود ہیں۔

شین لونگ 2020 سے اب تک چار معلوم مداری مشن مکمل کر چکا ہے۔ اس کا تازہ ترین مشن فروری میں شروع ہوا جبکہ اس کی پرواز تقریباً نو ماہ تک جاری رہتی ہیں۔

امریکی دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی کی رپورٹ میں چین کے خلائی ہتھیاروں کی تیاری، بشمول ڈائریکٹڈ-انرجی لیزرز، کی تفصیلات دی گئی ہیں۔ تاہم، ایسا کوئی ثبوت موجود نہیں کہ شین لونگ خود ہتھیاروں سے لیس ہے۔

رپورٹ میں روس کی جانب سے ایسے سیٹلائٹ تیار کرنے کی کوششوں پر بھی خبردار کیا گیا ہے، جسے جوہری ہتھیار لے جانے کے لیے ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔