پاکستان کے محمد سجاد اتوار کو ہونے والی استنبول میراتھن 2026 میں شرکت کریں گے۔
متعدد قومی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قومی ایتھلیٹ ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والی 42.195 کلومیٹر کی میراتھن کے 48 ویں ایڈیشن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
واضح رہے کہ استنبول میراتھن ایشیا سے شروع ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے گزر کر یورپ میں اختتام پذیر ہوتی ہے، محمد سجاد ڈی ایچ اے کراچی کی معاونت سے استنبول میرا تھن میں شرکت کے لیے جمعرات کو کراچی سے استنبول روانہ ہوں گے۔
محمد سجاد کا کہنا ہے کہ وہ میراتھن میں بہتر کارکردگی کے لیے پر امید ہیں، اس حوالے سے انہوں نے بھرپور محنت کرتے ہوئے تیاری مکمل کر لی ہے۔