فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ: صدر جیانی انفنٹینو فیسٹیول میں پہنچ گئے، کھلاڑیوں سے ملاقات

ٹورنامنٹ میں فیفا کی 189 رکن ایسوسی ایشنز کے 3 ہزار سے زائد کھلاڑی اور آفیشلز شریک ہیں


ویب ڈیسک October 28, 2026

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو آذربائیجان کے شہر باکو میں جاری پہلے فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول میں پہنچ گئے جہاں کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی۔فیفا صدر نے کانگو کو 0-2 سے شکست دینے کے بعد متحدہ عرب امارات کی نوجوان ٹیم سے ملاقات کی۔

یو اے ای فٹبال حکام کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انفانٹینو کو میدان میں آکر کھلاڑیوں سے ملتے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ کانگو کے خلاف راؤنڈ آف 32 میں کامیابی اور فیفا صدر سے ملاقات نوجوان کھلاڑیوں کے لیے یادگار لمحہ بن گئی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

ٹورنامنٹ میں فیفا کی 189 رکن ایسوسی ایشنز کے 3 ہزار سے زائد کھلاڑی اور آفیشلز شریک ہیں۔ مقابلوں میں آٹھ کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیمیں 20، 20 منٹ کے دو ہاف کھیلتی ہیں۔ ایونٹ میں تقریباً ایک ہزار میچز کھیلے جائیں گے۔

یہ ایونٹ فیفا کے نوجوان کھلاڑیوں کی ترقی کے منصوبے کا حصہ ہے جبکہ لڑکیوں کا ایڈیشن 2027 میں منعقد ہوگا اور 2028 سے لڑکوں اور لڑکیوں کے الگ ٹورنامنٹس ہر سال ہوں گے۔