بلوچستان؛ صحت سہولیات کی فراہمی  جاری؛ خاران میں اسپتال سولرائزیشن منصوبہ مکمل

حکومت بلوچستان دور دراز علاقوں میں بھی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سنجیدگی سے کوشاں ہے


خالد محمود October 29, 2026

بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو کے تحت صوبے میں صحت کی سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔

تفسیلات کے مطابق بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے ضلع خاران میں ضلعی اسپتال کی سولرائزیشن کا منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ ضلعی اسپتال خاران کے ایمرجنسی وارڈ اور او پی ڈی بلاک کو 43 لاکھ 50 ہزار روپے کی لاگت سے شمسی توانائی پر منتقل کیا گیا ہے۔

لوڈ شیڈنگ یا بجلی کی بندش سے نجات کے لیے اسپتال میں جدید سولر پینلز، بیٹریاں اور انورٹرز پر مشتمل جدید نظام نصب کیا گیا ہے۔ اس منصوبے سے اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ اور او پی ڈی میں مریضوں کو بجلی کی بندش کے بغیر بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔

خاران ضلعی اسپتال میں سولرائزیشن کا منصوبہ عوام کو صحت سمیت تمام بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومتی عزم کا عکاس ہے۔ حکومت بلوچستان دور دراز علاقوں میں بھی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سنجیدگی سے کوشاں ہے۔