کینسر کا مقابلہ کرنے والی باہمت خاتون کرکٹر زمر شفیع عزم و حوصلے کی مثال بن گئیں

بیماری اور مشکلات کے باوجود کرکٹ کا جنون کم نہیں ہوا، کرکٹ میری زندگی کا سہارا ہے، زمر شفیع


اسپورٹس ڈیسک October 29, 2026

کینسر کا مقابلہ کرنے والی بلوچستان کی باہمت خاتون کرکٹر زمر شفیع عزم و حوصلے کی مثال بن گئیں۔

کوئٹہ کے علاقے سریاب سے تعلق رکھنے والی زمر شفیع نے بریسٹ کینسر کی تشخیص کے باوجود کرکٹ سے اپنا رشتہ برقرار رکھا۔

درد، تھکن اور مشکلات بھی زمر شفیع کے عزم کو شکست نہ دے سکیں، روزانہ دو سے تین گھنٹے کرکٹ پریکٹس معمول بنا لی۔

زمر شفیع کا کہنا ہےکہ بیماری اور مشکلات کے باوجود کرکٹ کا جنون کم نہیں ہوا، کرکٹ میری زندگی کا سہارا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ میرا جنون اور شوق ہے، بلوچستان اور پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں۔

کینسر کے خلاف جدوجہد اور کرکٹ سے بے پناہ محبت زمر شفیع کے عزم، حوصلے اور امید کی روشن مثال بن گئیں۔