کراچی: منشیات کیس میں انمول عرف پنکی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

عدالت نے تفتیشی افسر کو گواہان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔ ملزم کامران ضمانت پر ہے


ناصر بٹ October 29, 2026

صوبائی کنٹرول آف نارکوٹکس عدالت نمبر 2 کراچی نے ملزمہ انمول عرف پنکی وہ دیگر کیخلاف منشیات کے مقدمے میں فرد جرم عائد کردی۔

ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر گواہوں کو طلب کرلیا۔ صوبائی کنٹرول آف نارکوٹکس کورٹ 2 کراچی کے روبرو ملزمہ انمول عرف پنکی وہ دیگر کیخلاف منشیات کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

جیل حکام نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو پیش کیا۔ ملزم کامران عدالت میں پیش ہواز معزز جج نے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

عدالت نے ملزمان کے انکار پر آئندہ سماعت گواہوں کو طلب کرلیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو گواہان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔ ملزم کامران ضمانت پر ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف درخشان تھانے میں مقدمہ نمبر 212/2025درج کیا گیا تھا۔