بھارت میں فلمی انداز میں جیل توڑنے کر 17 قیدی فرار

ایک ہی کمرے میں 18 قیدی بند تھے جن میں سے ایک نے دل کا دورہ پڑنے کا ڈراما کیا


ویب ڈیسک October 29, 2026
بھارت میں جیل سے فرار 17 قیدیوں کو پولیس نے 36 گھنٹے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا (اے آئی سے بنوائی گئی تصوراتی تصویر)

بھارتی ریاست تمل ناڈو میں اسیر 17 خطرنک قیدی فلمی انداز میں جیل توڑ کر فرار ہوگئے اور پولیس منہ دیکھتی رہ گئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق پیر کی شب ضلع تھینی کی ایک جیل میں پیش آیا جہاں 18 قیدی ایک ہی کمرے میں بند تھے۔

اس دوران ایک قیدی نے دورہ پڑنے کی اداکاری کی اور ساتھیوں نے مدد کے لیے شور مچایا جب اہلکار کمرے میں داخل ہوا تو قیدیوں نے ملکر اسے قابو کرلیا۔

اسی دوران انھی قیدیوں نے محافظوں پر حملہ کیا اور چابیاں چھین کر مرکزی دروازے سے فرار ہوگئے ان میں سے ایک قیدی فوراً واپس جیل آ گیا تھا۔

پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے چار قیدیوں کو ایک بس اڈے سے، ایک کو رکشے میں سفر کے دوران اور دیگر کو ڈرون نگرانی کے ذریعے گرفتار کیا۔

آخری دو قیدیوں نے بدھ کو خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ تمام 17 قیدیوں کو سخت سکیورٹی والی جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے وقت جیل میں 200 قیدیوں کی گنجائش کے مقابلے میں 334 قیدی موجود تھے جبکہ ڈیوٹی پر صرف چار محافظ تعینات تھے۔

پولیس حکام نے غفلت کے الزام میں جیل میں تعینات 9 اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔

تحقیقاتی اداروں نے اس واقعے کو سنگین غلطی اور سیکیورٹی ضوابط کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ریاست بھر کی جیلوں میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کا اعلان کیا۔