کراچی کی بدترین صورتحال سے پریشان شہریوں نے نئے صوبوں کے قیام کو ناگزیر قرار دے دیا

سندھ حکومت کراچی کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی، نیا نظام بنانا ضروری ہے، شہری


خالد محمود October 30, 2026

کراچی:

ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی کے عوام بھی چھوٹے صوبوں کے قیام کے حق میں بول پڑے۔

مسلسل بڑھتی آبادی اور انتظامی امور کی بہتری کیلئےعوام  نے نئے انتظامی یونٹس کے قیام کو ناگزیر قرار دے دیا۔

کراچی  کے شہریوں کا نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پورے پاکستان بالخصوص سندھ میں نئے صوبے اور انتظامی یونٹس بننے چاہئیں۔

عوام نے کہا کہ ملک کے معاشی حب کراچی کے شہری پانی اور گیس جیسی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں، ٹوٹی سڑکوں اور کھلے گٹروں کے باعث روزانہ حادثات پیش آ رہے ہیں۔

شہریوں نے کہا کہ کراچی کی رونقیں بحال کرنے، ٹریفک اور انتظامی امور بہتر بنانے کیلئے نیا نظام  ضروری ہے، موجودہ صوبائی حکومت کراچی کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔