پشاور:
ڈی جی آئی ایس پی آر نے پشاور میں یونیورسٹی طلبہ اورفیکلٹی ممبران کیساتھ خصوصی نشست کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد پرمختلف جامعات کے طلبہ کی جانب سے ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا، نشست میں شریک طلبہ کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کو روایتی پختون پگڑی اور چادر بھی پہنائی گئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ کے ساتھ ملکی سیکیورٹی صورتحال اورعلاقائی چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی، خصوصی سیشن میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ کے سوالات کے مفصل اور مدلل جوابات دیے۔
طلبہ نے پاک فوج کے شانہ بشانہ رہنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے خاتمے اورسیکیورٹی کے حوالے سے پاک فوج کلیدی کردار ادا کررہی ہے۔
طلبہ نے کہا کہ اس نشست میں انہیں سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال اور پروپیگنڈا وار فیئر کے اصل حقائق سے آگاہ کیا گیا۔