پنجاب کے شعبہ صحت میں تاریخی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔
سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں جدید مشینری کی خریداری کیلئے 1 ارب 10 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں کارڈیک سکین کیلئے جسم کی مکمل ملٹی الٹرا فاسٹ سی ٹی سکینر کی خریداری کیلئے 50 کروڑ روپے، جنرل ہسپتال لاہور کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں پرانی مشین کی جگہ نئی 128 سلائس سی ٹی سکین مشین کیلئے 30 کروڑ روپے جبکہ بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں نئی 128 سلائس سی ٹی سکین مشین کیلئے 30 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے
سیکرٹری صحت پنجاب نے جدید مشینری کی خریداری کے تینوں منصوبوں کی انتظامی منظوری دے دی، حکومت پنجاب عوام کیلئے شعبہ صحت میں اربوں روپوں کے تاریخی اقدامات اٹھا رہی ہے، حکومت پنجاب عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔