ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان کو سالگرہ پر جذباتی پیغام شیئر کردیا

ثانیہ کے مداح بھی کمنٹس میں اذہان کو مبارکباد اور دعائیں دے رہے ہیں


ویب ڈیسک October 30, 2026

سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی آٹھویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

ثانیہ نے انسٹاگرام پر اذہان کے ساتھ دو تصاویر پوسٹ کیں، جو آٹھ سال کے وقفے سے لی گئی تھیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ دنیا کے سب سے بڑے اور مہربان دل والے بہترین بچے کو سالگرہ مبارک ہو۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا بیٹا بننے پر وہ اس کی شکر گزار ہیں۔ ثانیہ کے مداح بھی کمنٹس میں اذہان کو مبارکباد اور دعائیں دے رہے ہیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

اس سے قبل ثانیہ نے بیٹے کے ساتھ ایک دلچسپ ویڈیو بھی شیئر کی تھی، جس میں اذہان ان کے کان میں سرگوشی کرتا دکھائی دیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ بیٹے کی باتوں میں 50 فیصد ہوا، 49 فیصد تھوک اور صرف ایک فیصد معلومات ہوتی ہیں۔ ثانیہ کے مطابق انہیں بیٹے کی بات تو سمجھ نہیں آئی، البتہ کان ضرور صاف کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے اپریل 2010 میں سابق پاکستانی کرکٹ کپتان شعیب ملک سے شادی کی تھی۔ ان کے ہاں بیٹے اذہان کی پیدائش 30 اکتوبر 2018 کو بھارتی شہر حیدرآباد میں ہوئی۔ ثانیہ نے جنوری 2024 میں شعیب ملک سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔