سٹی کورٹ نے عوامی راج پارٹی کے سربراہ ملزم اقرار الحسن کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی گلریز میمن نے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد پوسٹ کرنے کے مقدمے میں عوامی راج پارٹی کے سربراہ ملزم اقرار الحسن کی ضمانت منظور کرلی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی گلریز میمن کی عدالت کے روبرو سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد پوسٹ کرنے کے مقدمے میں عوامی راج پارٹی کے سربراہ ملزم اقرار الحسن کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے ملزم اقرار الحسن کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عیوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
وکیل آفائی نے موقف دیا تھا کہ ملزم اقرار الحسن کیخلاف چالان جمع ہوچکا ہے۔ ملزم اقرار الحسن کی موبائل ڈیوائسز تحویل میں لے لی گئی ہے۔ این سی سی آئی اے حکام کے مطابق ملزم اقرار الحسن کیخلاف مزید تحقیقات کی ضرورت نہیں، فرانزک رپورٹ آنا باقی ہے۔